ترواننتاپورم : مہاراشٹرا کے ضلع ناسک سے تعلق رکھنے والے 17 سالہ لڑکے نے سرینگر سے کنیا کماری کا سفر سائیکل کے ذریعہ مکمل کیا ۔ 8 دن کے سفر کا اختتام کنیا کماری میں ہوا ۔ اس نوجوان نے 8 روز 7 گھنٹے 48 منٹ کا سفر تکمیل کرتے ہوئے ہندوستان بھر میں سب سے تیز رفتار سائیکل سفر کرنے کا ریکارڈ توڑ دیا ہے ۔ اوم مہاجن نامی یہ نوجوان نے 3600 کیلو میٹر کا سفر ہفتہ کی دوپہر کو مکمل کیا ۔ ہندوستانی فوج کے لیفٹننٹ کرنل بھارت پنو نے حال ہی میں 8 دن اور 9 گھنٹوں میں یہ سفر پورا کیا تھا ۔