سری نگر: محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق پیر کی دو پہر سے وادی کشمیر کے بالائی علاقوں میں ہلکی برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں رک رک کر بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ۔متعلقہ محکمہ کی پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر میں برف وباراں کا یہ سلسلہ 13 دسمبر تک جاری رہ سکتا ہے ۔ وادی کشمیر کو لداخ کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر۔ لیہہ شاہراہ کو پھر ایک بار ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے۔