سری نگر۔5 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) جموں وکشمیرکی دارالحکومت سری نگر میں دہشت گردوں نے سی آرپی ایف کی ایک گاڑی کو نشانہ بنا کر حملہ کیا۔ اس کے بعد ہوئے انکاؤنٹر میں سیکورٹی اہلکاروں نے تین دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ تصادم میں زخمی ایک دہشت گردکی بعد میں موت ہوگئی۔ اس انکاؤنٹر میں ایک سی آرپی ایف جوان بھی شہید ہوگیا۔ اس تصادم میں شہید ہونے والے سی آرپی ایف جوان کا نام جی ڈی رمیش رنجن ہے۔ وہ بہارکے آرا ضلع کے رہنے والے تھے۔یہ حملہ سری نگرکیپارم پوسٹ کے پاس ہوا۔ سری نگر بارہمولہ روڈ پرچہارشنبہ کو دہشت گردوں نے سی آرپی ایف اور پولیس پارٹی پرحملہ کیا۔ سیکورٹی اہلکاروں کی جوابی کارروائی میں دو دہشت گرد مارے گئے اور ایک دہشت گرد زخمی ہوگیا۔ بعد میں اسپتال میں اس کی بھی موت ہوگئی۔ سری نگر کے لاویپورہ علاقہ کے پریم پورا چیک پوسٹ پر اچانک فائرنگ کی آواز سنی تھی، جس کے فوراً بعد سی آرپی ایف کے جوانوں نے محاذ سنبھال لیا۔ بتایا جارہا ہیکہ علاقے میں کچھ اور دہشت گرد چھپے ہوسکتے ہیں۔ سی آرپی ایف آس پاس سرچ آپریشن چلا رہی ہے۔جموں و کشمیر میں سیکورٹی فورسیزکو ملی بڑی کامیابی ، تین دہشت گردوں کومار گرایا۔واضح رہے کہ جموں وکشمیر میں سیکورٹی اہلکار دہشت گردوں کے خلاف مسلسل آپریشن چلا رہے ہین۔ سیکورٹی اہلکاروں کی مستعدی کے سبب ہی دہشت گرد اب کسی بڑی واردات کو انجام نہیں دے سکے ہیں۔ ریاست کے جی ڈی پی دلباغ سنگھ نے کہا، اس سال اب تک 20 دہشت گردوں کو ہلاک کیا جاچکا ہے۔