سری نگر: محکمہ موسمیات کے پیش گوئی کے عین مطابق کشمیر میں اتوار کی سہ پہر کو موسم نے کروٹ لی جس کے ساتھ ہی میدانی اورپہاڑی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا۔ متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے کہا کہ 16 اپریل کو دو قوی مغربی ہوائیں وارد وادی ہونے کا امکان ہے جس سے موسمی حالات اثر انداز ہونے کی توقع ہے ۔انہوں نے کہا کہ مغربی ہواؤں کی پہلی لہر 16 اپریل کو وادی میں داخل ہوسکتی ہے جس کے نتیجے میں 17 اپریل تک گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے کبھی ہلکی تو کبھی تیز بارشیں ہونے کا امکان ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ مغربی ہواؤں کی دوسری لہر 18 اپریل کو وارد وادی ہوسکتی ہے ۔