سرینگر ۔ 4 نومبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) وادی کشمیر میں ایس ایم ایس اور انٹرنیٹ سرویس کی معطلی کے بعد اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی ) کے پرانے اے ٹی ایم کارڈس اچانک بند ہوجانے سے ہزاروں لوگ اے ٹی ایم کے ذریعہ رقم نہ نکالنے کے باعث شدید مشکلات میں مبتلا ہوگئے ہیں ۔ اُنھیں گھریلو اخراجات کی پابجائی کیلئے قرض اور اُدھار لینے پر مجبور ہونا پڑ رہا ہے ۔ ایس بی آئی اپنے کسٹمرس کو نئے اور خصوصی چپ والے اے ٹی ایم کارڈ فراہم کررہا ہے ۔ بینک پرانے اے ٹی ایم کارڈس کو ریزرو بینک آف انڈیا کی ہدایات کے مطابق مرحلے وار غیرکارکرد کررہا ہے ۔ کشمیر میں 5 اگسٹ سے مسلسل کشیدہ اور پریشان کن حالات ہیں جس کی وجہ سے کشمیری اس معاملے میں رعایت کے مستحق ہے۔