کشمیریوں کا ساتھ دینا جہاد ،امریکہ سے واپسی کے بعد عمران خان کا بیان

   

اسلام آباد ۔ /29 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم پاکستان عمران خان نے آج امریکہ سے واپس آنے کے بعد کہا کہ جو لوگ کشمیریوں کا ساتھ دے رہے ہیں دراصل وہ جہاد کررہے ہیں ۔ پاکستان بھی کشمیریوں کی تائید کرے گا ۔اگر دنیا تائید نہیں کرتی ہے تو پاکستان تائید کرے گا ۔ عمران خان نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں اپنے خطاب کا محور مسئلہ کشمیر کو بنایا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم کشمیروں کا ساتھ اس لئے دے رہے ہیں تاکہ اللہ کی خوشنودی حاصل کرسکیں ۔