کشمیریوں کی زندگی ہمیشہ بحران میں کیوں ؟ زائرہ وسیم

   

٭ فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم نے انسٹاگرام پر لکھا ہیکہ کشمیریوں کی زندگی تاحیات بحران، بند اور مشکلات و مسائل سے دوچار ہے۔ کشمیری ہمیشہ امید اور مایوسی کے بیچ کشمکش کا شکار ہیں۔ کیوں ہم دنیا کو اپنے وجود کا احساس دلائے بغیر سادگی سے زندگی نہیں گزار سکتے۔ زائرہ وسیم نے جون 2019ء میں مذہب کی بنیاد پر بالی ووڈ کو خیرباد کہہ دیا تھا۔