کشمیریوں کی مدد کیلئے پاکستانی فوج تیار : باجوہ

   

Ferty9 Clinic

اسلام آباد ۔6 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے فوجی سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے منگل کے روز ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام کی مدد کیلئے پاکستانی فوج ہمیشہ تیار ہے ۔ یاد رہے کہ حکومت ہند کی جانب سے کشمیر کے لئے خصوصی موقف والے آرٹیکل 370کو منسوخ کرنے کے بعد انھوں نے یہ بیان دیا ۔ جموں و کشمیر کے خصوصی موقف کو منسوخ کرتے ہوئے اُسے ہندوستان کی دیگر ریاستوں کے جیسا موقف عطا کرنے کا مقصد وادی میں کئی دہوں سے جاری علحدگی پسند تحریک کو ختم کرنا ہے ۔ کارپس کمانڈرس کانفرنس میں باجوہ نے یہ بات کی ۔ کارپس کمانڈرس پاکستانی فوج کا ایک فیصلہ ساز قوم ہے اور اس نے کشمیر کو ایجنڈہ پر ہیڈکوارٹرس میں خصوصی اجلاس کا انعقاد کیا تھا ۔ فوجی کمانڈرس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ کشمیریوں کے انصاف کے حصول کیلئے جس جدوجہد کو عرصۂ دراز سے جاری رکھا ہے اُس کی تکمیل کے لئے پاکستانی فوج کشمیریوں کی ہر ممکنہ مدد کرنے تیار ہے ۔