واشنگٹن ۔ امریکی صدارتی انتخابات کیلئے موجودہ صدر ٹرمپ کو کڑی ٹکر دینے کے لئے تیار ڈیموکریٹک امیدوار اور سابق نائب صدر جوبائیڈن نے حکومت ہند کی جانب سے متنازعہ این آر سی اور سی اے اے کے اطلاق کیلئے جو طریقہ کار استعمال کیا ہے، شدید مایوسی کا اظہار ہے۔ جوبائیڈن نے اپنی صدارتی مہم کی ویب سائیٹ پر امریکی مسلمانوں کے تعلق سے جو ایجنڈہ پوسٹ کیا ہے، اس میں انہوں نے حکومت ہند کو واضح طور پر کہا ہیکہ کشمیریوں کے حقوق بحال کرنے کیلئے حکومت ہند کو ضروری اقدامات کرنے چاہئے۔