کشمیری جرنلسٹ ثناء ارشاد مٹو کو سفر سے روکنے پر امریکہ کی قریبی نظر

   

واشنگٹن : امریکہ نے کہا ہے کہ کشمیر سے تعلق رکھنے والی فوٹو جرنلسٹ ثناء ارشاد مٹو کو پلیٹزر ایوارڈ حاصل کرنے کیلئے امریکہ جانے سے روک دیا گیا۔ رائٹرس ٹیم کیلئے کام کرنے والی فری لانس فوٹو جرنلسٹ ثناء ارشاد مٹو نے ہندوستان میں کورونا وباء کے دوران بہترین کوریج کیا تھا جس پر انہیں پلیٹزر ایوارڈز سے نوازا گیا ۔ وہ ایوارڈ حاصل کرنے کیلئے امریکہ جانا چاہتی تھی لیکن انہیں اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ پر روک دیا گیا ۔امریکی محکمہ خارجہ کے پرنسپل ڈپٹی ترجمان ویدانت پٹیل نے بتایا کہ مٹو کو روکنے سے متعلق رپورٹس پر امریکہ کی قریبی نظر ہے۔ اور وہ صحافت کی آزادی کی حمایت کرتا ہے ۔