جنیوا ۔ 25 فبروری ۔(سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے آج یو این ایچ آر سی میں مسئلہ کشمیر کو اُٹھایا اور وادی میں مواصلات پر عائد تحدیدات کی فوری برخواستگی کے ساتھ ساتھ تمام سیاسی قائدین اور جہدکاروں کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔ ہیومن رائیٹ کونسل کے 43 ویں سیشن میں پاکستان کی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے الزام عائد کیا کہ ہندوستان کشمیری عوام کے خلاف انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزی کررہا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کی بے عملی ہندوستان کو ڈھیٹ بنادے گی ۔