کشمیری طلباء میں آئی پی ایس آفیسر کی جانب سے کتابوں کی تقسیم

   

Ferty9 Clinic

سرینگر۔ 16 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سینئر آئی پی ایس آفیسر بسنت رتھ کتابیں تقسیم کیں جو مسابقتی امتحانات
NEET
اور
JEE
کی تیاری کررہے ہیں۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹر کے ذریعہ پیغام روانہ کیا کہ جس کی کو یو جی سی نیٹ کامرس کی کتابیں درکار ہوں، وہ ان سے ربط پیدا کریں۔ اپنے ایک اور ٹوئٹ میں بسنت رتھ نے کہا کہ ’’دوستو! اگر آپ کا تعلق کپواڑہ، کلگام، اننت ناگ، پلوامہ یا شوپیان سے ہو تو آپ کو کتابوں کی ضرورت ہو تو براہ کرم اتوار کو ایک بجے تا 3 بجے شام آسکتے ہیں۔ نہ کوئی سوال کریں اور نہ ہی جواب دیا جائے گا۔ اوڈیشہ سے متعلق پولیس آفیسر نے کہا کہ بہ نسبت شہروں کے دور دراز دیہات کے افراد بہت ہی ذہین ہوتے ہیں لیکن کتابوں کی خریدی ان کے بس کی بات نہیں، لہذا اس رکاوٹ کو دور کرنے کیلئے وہ اس نئی خدمت کا تعارف کئے ہیں تاکہ ہونہار طلباء کی ہمت افزائی کی جاسکے۔