کشمیری علیحدگی پسندوں پر کئی محکموں کے عنقریب دھاوے

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی 22 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) لشکر طیبہ کے سربراہ حافظ سعید کے 25 ، شبیر شاہ کے 4 اور تقریباً 12 افراد کے کئی اثاثہ جات جن کا تعلق عسکریت پسند تنظیموں سے ہے، عنقریب ضبط کرلئے جائیں گے۔ صیانتی محکموں، ای ڈی اور این آئی اے کی ڈائرکٹریٹس اور محکمہ انکم ٹیکس نے کارروائیوں کے سلسلے میں باہم اتحاد کرلیا ہے اور جلد ہی وادی کے علیحدگی پسند نمایاں افراد کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا جائے گا جس میں اُن کی جائیدادوں پر دھاوے بھی شامل ہیں۔ ای ڈی نے تقریباً 7 کروڑ روپئے مالیتی اثاثے جات کی نشاندہی کی ہے جبکہ این آئی اے نے رقومات کی غیرقانونی منتقلی کے مقدمات کی منصوبہ بندی کرلی ہے۔