کشمیری عوام ووٹ ڈالنے کی عاد ت ڈال لیں: گورنر ستیہ پال ملک

,

   

سری نگر: جموں و کشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک نے کہا کہ وادی کشمیر میں لوگوں کو ووٹ ڈالنے اور سرکاریں بنانے کی عادت ڈال لینی چاہئے۔ انہوں نے کہا ہ ووٹ ہی ہمارا سب سے بڑا ہتھیار ہے۔ انہوں نے سکریٹریٹ میں اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہی ہے۔ مسٹر ملک نے کہا کہ میں اپیل کرتا ہوں کہ سیاسی جماعتیں اور ہم عوام تک پہنچیں۔ او رعوام کو سمجھائیں کہ ووٹ ہی آپ کا سب سے بڑا ہتھیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ بند منانے او رگولیوں سے کچھ نہیں ہوتا۔ گورنر ستیہ پال ملک نے کہا کہ ریاست میں اسمبلی انتخابات کروانا ان کے اختیارات میں نہیں ہے۔ اس حوالہ سے کوئی بھی فیصلہ الیکشن کمیشن کو لینا پڑتا ہے۔