کشمیری عوام کو مشتعل کر رہا ہے پاکستان، راہل گاندھی نے لگایا الزام

,

   

کانگریس کے سابق صدر اور رکن پارلیمان راہل گاندھی نے سیدھے پاکستان پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کی حمایت کے ساتھ کشمیری بھائیوں کو بھی مشتعل کرنے کا کام کر رہا ہے۔ اور یہ بات ساری دنیا جانتی ہے کہ پاکستان براہ راست دہشت گردی کی حمایت کرتا ہے۔

اور ساتھ ہی راہل نے یہ ٹویٹ ہے کہ ملک کے کئی ایسے مسائل ہیں جس بارے میں میں مودی سرکار کی بھرپور مخالف کرتا ہوں۔ مگر کشمیر مسئلہ پر یہ واضح کرنا ضروری سمجھتا ہوں کہ یہ ہندوستان کا داخلی مسئلہ ہے، اس مسئلہ میں نہ پاکستان کو اور نا کسی ملک کو مداخلت کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

واضح رہے کہ مودی سرکار کہ دفعہ 370 ہٹائے جانے کے فیصلے سے ملک بھر کے سیاسی لیڈران سمیت دنیا بھر کے لیڈران اور مختلف انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے مخالفت کے بیانات آرہے ہیں۔۔

(سیاست نیوز)