سرینگر : پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہاکہ کشمیر کے نوجوانوں کو ہتھیار اُٹھانے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔ اگر اِن کی آواز کو دبادیا جائے تو یہ نوجوان اپنے حق کے لئے ہتھیار اُٹھالیں گے۔ نوجوان سوچتے ہیں کہ وہ یا تو جیل جائیں گے یا پھر ہتھیار اُٹھالیں گے۔ اِس لئے وہ سوچ رہے ہیں کہ وہ ہتھیار اُٹھاکر ہی شہید ہوجائیں۔ اُنھوں نے مزید کہاکہ آرٹیکل 370 کو ختم کرنے کے بعد سے جموں و کشمیر میں عسکریت پسندی بڑھ گئی ہے۔