الور 6 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک کشمیری نوجوان کو ‘ جو ایروناٹیکل انجینئرنگ کا تیسرے سال کا طالب علم ہے خواتین کے کپڑے پہننے کیلئے مجبور کیا گیا ۔ یہ واقعہ راجستھان کے الور ضلع میں پیش آیا ۔ رپورٹس کے بموجب متاثرہ نوجوان کی 25 سالہ میر فیض کی حیثیت سے شناخت ہوئی ہے ۔ اس کے بھائی فیصل نے مطلع کیا کہ فیض کچھ اشیا کی خریدی کیلئے مارکٹ جا رہا تھا کہ اسے راستے میں تین نوجوانوں نے اغوا کرلیا ۔ ایک سنسنان مقام لے گئے اور اسے خواتین کے کپڑے پہننے کیلئے مجبور کیا ۔ فیصل نے بتایا کہ بعد میں ان تینوں حملہ آوروں نے فیض کو ایک ستون سے باندھ دیا اور اسے مسلسل تھپڑ رسید کرتے رہے ۔ پولیس چونکہ خواتین کے کپڑے پہنانے کی وجہ سمجھنے سے قاصر ہے اس لئے اس معاملہ کو تحقیقات کیلئے انٹلی جنس ایجنسیوں کے سپرد کردیا گیا ہے ۔