نئی دہلی ۔ وادی کشمیر میں جاری ٹارگٹ کلنگ کے تعلق سے بیان دیتے ہوئے دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کجریوال نے کہا کہ حکومت کو کشمیری پنڈتوں کے لئے کچھ کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا، ’’ملک میں کشمیر کے حالات پر تشویش پائی جاتی ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ جو بھی ضروری اقدام ہیں، حکومت انہیں اٹھائے۔ وہ (کشمیری پنڈت) مدت طویل کے بعد بڑی امیدوں کے ساتھ واپس (وادی کشمیر) لوٹے ہیں۔ حکومت کو ان کا تحفظ یقینی بنانا چاہئے۔‘‘حالیہ عرصہ میں کشمیر میں دن دہاڑے کئی افراد کو نشانہ بنایا گیا ۔ سرکاری محکمہ میں ایک ملازم کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا جبکہ ایک ٹی وی آرٹسٹ امرین کو گھر میں گھر کر گولیاں نشانہ بنایا گیا۔