سری نگر :کشمیری پنڈت سنگھرش سمیتی کا مطالبات کے حق میں جمعرات کو مسلسل پانچویں روز بھی بھوک ہڑتال جاری رہا۔بتادیں کہ کے سمیتی کے اراکین21 ستمبر سے گنیش مندر گنپت یار حبہ کدل میں اپنے کئی مطالبات کو لے کر بھوک ہڑتال پر ہیں۔سنگھرش سمیتی کے صدر سنجے کمار ٹکو نے یو این آئی کو بتایا کہ جب تک حکومت کی طرف سے مثبت جواب نہیں آئے گا تب تک بھوک ہڑتال جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھوک ہڑتال میں سمیتی کے باقی ممبران بھی شرکت کریں گے ۔