جموں : جموں وکشمیر کی سرمائی راجدھانی جموں میں کشمیری پنڈت ملازمین نے بھاجپا دفتر کے باہر اپنی مانگوں کو لے کر احتجاجی مظاہرئے کئے ۔مظاہرین مطالبہ کر رہے ہیں کہ اُنہیں جموں ٹرانسفر کیا جائے ۔ اطلاعات کے مطابق جمعے کے روز کشمیری پنڈت ملازمین نے جموں میں بھاجپا دفتر کے باہر دھرنا دیا اور انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی۔معلوم ہوا ہے کہ کشمیری پنڈت ملازمین کی بڑی تعداد نے شاہراہ پر دھرناد یا جس وجہ سے گاڑیوں کی آواجاہی پر بھی اثر پڑا۔نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران مظاہرین نے کہاکہ آن لائن دھمکی کے بعد وہ اب کشمیر جانے کو تیار نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کی انتظامیہ کو کشمیر میں تعینات ہندو ملازمین کو جموں ٹرانسفر کرنا چاہئے ۔ انہوں نے بتایا : ‘پچھلے چھ ماہ سے وہ مسلسل احتجاج پر بیٹھے ہوئے ہیں لیکن سرکار کی جانب سے ان کی مانگوں کو پورا نہیں کیا جارہا ہے ۔انہوں نے اس موقع پر ملازمین کو یقین دلایا کہ اُن کی جائز مانگوں کو ترجیحی بنیادوں پرحل کرنے کی سعی کی جائے گی۔