سرینگر کے گورنمنٹ میڈیکل کالج سے وابستہ یورولوجسٹ ڈاکٹر سلیم کو پولیس نے مبینہ طور پر اپنی تحویل میں لے لیا ہے جبکہ وہ حکومتی تحدیدات کے بعد کشمیر میں صحت کے مبینہ بحران کے تعلق سے میڈیا کو واقف کر ا رہے تھے۔ بتایا گیا کہ ڈاکٹر عمر نے پلے کارڈ کے ذریعہ احتجاج نہیں کیا بلکہ بہتر طبی سہولتوں کی درخواست کی تھی لیکن پیر کو ان کی لب کشائی کے 10 منٹ بعد پولیس انہیں نامعلوم پر لے گئی۔