کشمیر انکاؤنٹر:مہلوکین کے اہلخانہ کے دعوؤں کی تحقیقات کی جائے گی:دلباغ سنگھ

   

جموں: جموں وکشمیر پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا ہے کہ اگرچہ میرے پاس لاوے پورہ تصادم کے بارے میں ایک سینئر فوجی افسر کے بیان کے ساتھ اختلاف کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے تاہم مہلوکین کے اہل خانہ کے دعوؤں کی پھر بھی تحقیقات کی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ بسا اوقات ایسا ہوتا ہے کہ والدین اپنے بچوں کی سرگرمیوں سے بے خبر ہوتے ہیں۔موصوف نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کے روز یہاں ایک پریس کانفرنس سے اپنے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ میرے پاس لاوے پورہ انکاؤنٹر کے بارے میں فوج کی کلو فورس کے جی او سی (ایچ ایس ساہی) کے بیان کے ساتھ اختلاف کرنے کی کوئی وجہ ہی نہیں ہے لیکن پولیس مہلوکین کے اہلخانہ کے دعوؤں کی پھر بھی تحقیقات کرے گی۔