کشمیر اور سری نگر میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے

   

سری نگر ، 31 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) وادی کشمیر اور سری نگر میں پیر کی درمیانی شب دو گھنٹوں کے وقفے میں درمیانے درجے کے زلزلے کے چار جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ سرکاری ذرائع نے یہ اطلاع منگل کو دی۔ذرائع نے بتایا کہ پہلا جھٹکا پیر کی رات 2242 پر آیا اور اس کا اثر کچھ سیکنڈ تک جاری رہا۔ اس کی شدت 4.7 درج کی گئی اور لوگ گھبراہٹ میں گھروں سے باہر آئے تھے ۔ اس کے بعد دوسرا دھچکا 5.5 ، تیسرا دھچکا 4.6 اور چوتھا دھچکا 5.7 رہا۔ان زلزلوں کی وجہ سے لوگ خوفزدہ ہوگئے اور کھلے میدانوں میں جمع ہوگئے ۔ ان سے کسی جان و مال کے نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے ۔