کشمیر: آتشزدگی کی دو الگ الگ وارداتیں

   

سری نگر : وادی کشمیر میں آگ کی دو الگ الگ وارداتوں میں تین رہائشی مکان اور قریب نصف درجن دکان خاکستر ہوگئے ہیں۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سری نگر کے نوا کدل علاقے میں اتوار کی صبح ایک رہائشی مکان سے آگ نمودار ہوئی جس کے شعلوں نے دو متصل مکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔۔دریں اثنا شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ میں ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب آگ کی ایک واردات میں قریب نصف درجن دکان خاکستر ہوگئے ہیں۔ضلع انتظامیہ کے کئی افسران اتوار کی صبح جائے واردات پر پہنچ گئے اور آگ سے ہونے والے نقصان کا جائزہ لیا۔