کشمیر باہمی مسئلہ، برطانیہ کا تاثر

   

Ferty9 Clinic

لندن ، 21 اگست (سیاست ڈاٹ کام) برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے اپنے ہندوستانی ہم منصب نریندر مودی کیلئے واضح کردیا کہ کشمیر جہاں تک یو کے کی رائے ہے، بدستور انڈیا اور پاکستان کے درمیان باہمی معاملہ ہے ۔ دونوں قائدین نے ٹیلی فون پر بات کی ہے۔ یہ بات چیت اسی طرح کے ٹیلی فون کالز کا تسلسل ہے، جو جانسن گزشتہ ماہ ڈاؤننگ اسٹریٹ میں جائزہ لینے کے بعد سے عالمی قائدین کے ساتھ کرتے آرہے ہیں۔ جانسن نے کشمیر کی موجودہ صورتحال پر بھی بات کی۔