کشمیر :برطانیہ میں گرفتاری کیخلاف پُرتشدد احتجاج

   

Ferty9 Clinic

لندن ۔ 4ستمبر ۔( سیاست ڈاٹ کام ) دو افراد ہنوز پولیس کی تحویل میں ہے ، اُنھیں ہندوستانی ہائی کمیشن کے روبرو کشمیر کے خصوصی موقف کی برخواستگی کے خلاف احتجاج پر گرفتار کیا گیا تھا ۔ کشمیر کا آزادی جلوس پارلیمنٹ چوراہے سے منگل کے دن شروع ہوا اور ہندوستان ہاؤس کی جانب پیشرفت کررہا تھا جبکہ احتجاجی مخالف ہند پلے کارڈس اُٹھائے ہوئے تھے اور آزادی کے نعرے لگارہے تھے ۔ اُن کا ایک اور نعرہ کشمیر میں شلباری بند کرو بھی تھا ۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ نے کہاکہ اُس نے مناسب تعداد میں جلوس کی نگرانی کیلئے پولیس تعینات کی تھی ۔ دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا ۔ اُن پر مجرمانہ انداز میں نقصان پہونچانے کا الزام ہے اور وہ لندن پولیس کی تحویل میں ہیں ۔ لندن کے میئر صادق خان نے پولیس کے ساتھ مظاہرین کی جھڑپوں کو ناقابل قبول رویہ قرار دیا اور پولیس کو ایسی کارروائیوں کیخلاف فوری اقدام کرنے کی ہدایت دی۔