کشمیر داخلی مسئلہ نہیں، اقوام متحدہ کے زیرنگرانی تھا : ادھیر

   

٭ نئی دہلی ۔ لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے دفعہ 370 کی منسوخی کیلئے مرکز کے فیصلہ پر خطاب کے دوران کہا کہ کشمیر کوئی اندرونی معاملہ نہیں ہے ۔ ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ ’ آپ کہتے ہیں کہ یہ ملک کا داخلی مسئلہ ہے لیکن 1948 ء سے اقوام متحدہ اس کی نگرانی کرتا رہا ہے ۔ کیا پھر بھی یہ اندرونی معاملہ ہے ؟ ‘ کانگریس کے فلور لیڈر چودھری نے دریافت کیا کہ آیا شملہ سمجھوتہ اور لاہور اعلامیہ بھی اندرونی معاملہ تھا یا پھر باہمی مسئلہ تھا ۔