کشمیر دوبارہ بالی ووڈ کا مرکز بنے گا : سنیل شیٹی

   

Ferty9 Clinic

سری نگر،9نومبر(یو این آئی) بالی وُڈ کے معروف اداکار سنیل شیٹی نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری ایک بار پھر کشمیر کی حسین وادیوں کا رخ کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے ۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ آنے والے مہینوں میں وادی ایک مرتبہ پھر ہندوستانی فلمی صنعت کا مرکزی مقام بنے گی اور وہ دن دور نہیں جب کشمیر اپنی کھوئی ہوئی فلمی شان دوبارہ حاصل کرے گا۔جموں میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران سنیل شیٹی نے کہا کہ وادی میں فلم سازی کے دروازے اب کھلنے والے ہیں۔سنیل شیٹی نے کہاکہ کشمیر میں شوٹنگ سو فیصد ہوگی۔ فلم ساز وکرم رزدان، شبیر باکس والا اور میرے دوست بنوئے گاندھی اس سال ہی اپنی فلموں کی شوٹنگ کشمیر میں شروع کرنے جا رہے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ اگلی گرمیوں تک یہ فلمیں مکمل ہو جائیں گی، اور اس کے ساتھ ہی کشمیر دوبارہ فلمی نقشہپر نمایاں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کی قدرتی خوبصورتی ہمیشہ سے فلم سازوں کو اپنی جانب کھینچتی آئی ہے ، اور اب جب کہ خطے میں امن و استحکام کی فضا قائم ہو رہی ہے ، فلمی صنعت کے لیے یہاں امکانات وسیع تر ہو گئے ہیں۔