سری نگر : جنوبی کشمیر کے اننت ناگ اور کولگام اضلاع میں دو الگ الگ شبانہ تصادم آرائیوں کے دوران2پاکستانی جنگجوؤں سمیت جیش محمد جنگجو تنظیم سے وابستہ 6 جنگجو مارے گئے ۔کشمیر پولیس زون نے انسپکٹر جنرل وجے کمار کے حوالے سے ایک ٹویٹ میں کہا کہ جنوبی کشمیر میں دو الگ الگ تصادم آرائیوں کے دوران ممنوعہ تنظیم جیش محمد سے وابستہ چھ جنگجو مارے گئے ۔ٹویٹ میں کہا گیا کہ مہلوکین میں سے چار کی شناخت معلوم ہوچکی ہے جن میں سے دو پاکستانی اور دو مقامی جنگجو ہیں تاہم دو جنگجوؤں کی شناخت معلوم کی جا رہی ہے ۔