کشمیر :روزنامہ کے ایڈیٹر 30 سال قدیم کیس میں گرفتار

   

Ferty9 Clinic

سرینگر ۔25 جون ۔( سیاست ڈاٹ کام ) جموں و کشمیر میں مقامی اردو روزنامہ کے ایک ایڈیٹر کو تقریباً تین دہائیوں قدیم ایک مقدمہ کے ضمن میں آج گرفتار کرلیا گیا۔ ’ڈیلی آفاق‘ کے ایڈیٹر غلام جیلانی قادری کو پیر کی رات دیر گئے (ٹاڈا) کے تحت 1990 ء میں درج کردہ مقدمہ کے ضمن میں گرفتار کیا گیا۔ 15 اکتوبر 1992 ء کو اُس وقت کے چیف جوڈیشل مجسٹریٹ نے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیا تھا جس پر تقریباً 30 سال بعد تعمیل کرتے ہوئے گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے ۔ غلام جیلانی قادری کے خاندانی ذرائع نے کہاکہ سرینگر کے بال گارڈن علاقہ میں واقع رہائش گاہ سے اُنھیں گرفتار کیا گیا ۔ ان کے ایک رشتہ دار نے کہا کہ تقریباً آدھی رات بعد قادری صاحب کی گرفتاری کیلئے پولیس پہونچی تھی ، اُنھیں لیجانے سے قبل کوئی وجہ نہیں بتائی گئی ۔ کشمیر ایڈیٹرس گلڈجس کے وہ خود بھی رکن ہیں ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع ہوئی ہے ۔