سرینگر۔شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسیس (سکمز) صورہ سری نگر کے ناظم ڈاکٹر اے جی آہنگر نے کہا ہے کہ حکومت کی اجازت سے وہ ایک پلازمہ بینک قائم کرنے جا رہے ہیں تاکہ کورونا میں مبتلا زیادہ سے زیادہ مریض اس طریقہ علاج سے استفادہ کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ اس بینک کے قیام کیلئے میڈیا جانکاری مہم شروع کی گئی ہے اور اس میں لوگوں کے تعاون کی اشد ضرورت ہے۔ بتادیں کہ پلازمہ خون کا ایک شفاف حصہ ہوتا ہے جس کو ایک مشین کے ذریعے خون کے خلیے کو علیحدہ کرنے سے حاصل کیا جاتا ہے۔