سیاحوں کو کشمیر سے جانے کی ایڈوائزری کو ہٹانے کے جموں و کشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک کی ہدایت کے کچھ ہی گھنٹوں بعد غیر ملکی معاملات کی امریکی کانگریس کمیٹی نے ہندوستان سے کشمیر میں ’مواصلاتی(انٹرنیٹ، موبائل فون) پابندیوں‘ کو ہٹانے کی یہ کہتے ہوئے اپیل کی ہے کہ اس سے لوگوں کی زندگی پر ’تباہ کن اثرات‘ مرتب ہو رہے ہیں۔ ہندوستانی کے لئے یہ وقت ان پابندیوں کو ہٹانے اور دیگر ہندوستانی شہریوں کی طرح ہی كشميریوں کو برابرکے حقوق اور خصوصی مراعات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
آپ کو بتادیں کہ مرکزی حکومت نے پانچ اگست کو جموں کشمیر کو خصوصی درجہ دینے والے آرٹیکل 370 منسوخ کر دیا اور ریاست کو دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں تقسیم کر دیا۔ اس کے بعد سے کشمیر میں ہڑتال جا ری ہے اور احتیاطی طور پر مواصلات کے ذرائع پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ ہندوستان ہمیشہ سے یہ کہتا آیا ہے کہ آرٹیکل 370 کو ہٹانے کا فیصلہ ہندوستان کا ’اندرونی معاملہ‘ ہے۔ ہندوستان نے کہا ہے کہ گڑبڑی پھیلانے سے پاکستان کو روکنے کے لئے احتیاط کے طور پر کشمیر میں پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔