سری نگر۔ 5 فروری (سیاست ڈاٹ کام)وادی کشمیر کو ملک وبیرون دنیا کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر۔جموں قومی شاہراہ منگل کے روز بھی یک طرفہ ٹریفک کی نقل وحمل کے لئے کھلی رہی اور گاڑیوں کو سری نگر سے جموں روانہ ہونے کی اجازت دی گئی۔ٹریفک حکام کی وساطت سے یو این آئی کو معول ہوا کہ تین سو کلومیٹر طویل سری نگر۔ جموں قومی شاہراہ منگل کے روز بھی یک طرفہ ٹریفک کی نقل وحمل کے لئے کھلی رہی اور گاڑیوں کو سری نگر سے جموں روانہ ہونے کی اجازت دی گئی تاہم اس دوران کسی بھی گاڑی کو مخالف سمت سے چلنے کی اجازت نہیں دی گئی۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ شب شاہراہ پر مٹی کے تودے گر آنے کی وجہ سے درماندہ ہوئی گاڑیوں کو ملبہ صاف کرنے کے بعد چلنے کی اجازت دی گئی ہے ۔شاہرہ پر پنتھال کے بانہال ۔رام بن علاقے ، گاگرہ، انوکھی فال اور دیگر کئی مقامات پر چٹانیں کھسک آنے اور کئی مقامات پر برف باری سے پھسلن پیدا ہونے کی وجہ گذشتہ ماہ کے دوران ٹریفک کی نقل وحمل زیادہ تر متاثر ہی رہی۔