سری نگر، 19 جون (یو این آئی) مرکزی وزیر برائے سیاحت اور ثقافتی امور گجندر سنگھ شخاوت نے سیاحوں اور یاتریوں کو کشمیر آنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر محفوظ بھی ہے اور ثقافتی لحاظ سے مالا مال بھی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مرکزی سرکار اور جموں و کشمیر سرکار یاتریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے پر عزم ہے ۔ موصوف وزیر نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ سیاح یہاں آئیں، کشمیر محفوظ بھی ہے اور ثقافتی لحاظ سے مالا مال بھی ہے۔
میں ملک کے 140 کروڑ لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ یہاں آکر اس کی قدرتی خوبصورتی کا لطف اٹھائیں اور اس کے ثقافتی ورثے کا بھی درشن کریں۔