کشمیر معاملہ کو افغانستان سے نہ جوڑا جائے: طالبان

   

Ferty9 Clinic

کابل ۔ 9 اگست (سیاست ڈاٹ کام) طالبان نے پاکستان سے واضح طور پر کہہ دیا ہیکہ کشمیر معاملہ کو افغانستان سے نہ جوڑا جائے اور دیگر ممالک کے درمیان افغانستان کو مسابقتی تختہ مشق نہ بنایا جائے۔ طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے یہ بات کہی۔ یاد رہیکہ طالبان جیسے خونخوار لوگوں نے بھی ہندوپاک سے اپیل کی ہیکہ وہ ایسے اقدامات سے باز رہیں جو خطہ میں تشدد کو بڑھاوا دیتے ہوئے حالات کو مزید پیچیدہ کردیں۔