سری نگر: وادی کشمیر میں خشک موسم کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں کہیں بہتری تو کہیں گرواٹ درج ہوئی ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے ۔متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ بعد ازاں اگلے دو دنوں کے دوران کہیں کہیں ہلکے درجے کے برف و باراں کا امکان ہے ۔تاہم متعلقہ محکمے نے وادی میں اگلے نو دنوں کے دوران بھاری باری کو خارج از امکان قرار دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ گرمائی د ارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 0.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 0.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔سری نگر میں5 جنوری کو رواں سیزن کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی6.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔وادی کے شہرت یافتہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی8.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی8.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔