کشمیر میڈیا پر تحدیدات تشویشناک انڈین جرنلسٹ یونین کا ردعمل

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی / حیدرآباد /9 اگست ( پریس نوٹ ) انڈین جرنلسٹ یونین ( آئی جے یو) نے کشمیر میں میڈیا اور جرنلسٹوں پر عائد تحدیدات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے ، جہاں 5 اگست سے غیر معمولی بند اور ہڑتال سے پوری زندگی متاثر ہے ۔ مواصلات کے ذرائع بشمول موبائل فون ، انٹرنیٹ وغیرہ کو روک دیا گیا ہے ۔ میڈیا کو تک مواصلات کے استعمال سے منع کردیا گیا ہے ۔ صدر آئی جے یو اور پریس کونسل آف انڈیا ممبر امر دیولاپلی اور آئی جے یو سکریٹری جنرل و آئی جے ایف وائس پریسڈنٹ سبینا اندرجیت نے اپنے بیان میں کہا کہ آزادی صحافت پر پابندی جمہوریت کے خلاف ہے اور مطالبہ کیا کہ مرکزی وزارت داخلہ اور مقامی نظم و نسق فوری ان سہولتوں کو بحال کریں ۔