کشمیر میں اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں زبردست اضافہ

   

سری نگر: کشمیر میں رمضان کے مقدس مہینے کے پہلے ہی روز اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں زبردست اضافہ نے عوام کا جینا مزید دوبھر کردیا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ بازاروں میں اشیائے ضروریہ بالخصوص اشیائے خوردنی اور پھلوں کی قیمتوں میں یکایک بھاری اضافہ ہوا ہے۔
ان کا الزام ہے کہ متعلقہ حکام بازاروں میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو اعتدال میں رکھنے میں ایک بار پھر ناکام ہوئے ہیں۔