کشمیر میںکوئی بھی ہندوستانی شہری اراضی خرید سکتا ہے

   

نئی دہلی: مرکزی وزارت داخلہ نے نئے اراضی قانون کو منظوری دے دی ہے جس کے تحت مرکزی زیر انتظام علاقوں جموں و کشمیر اور لداخ میں کسی بھی ہندوستانی شہری کو غیر زرعی اراضی خریدنے کی اجازت ہوگی۔ گزٹ اعلامیہ میں بتایا گیا کہ مرکز نے ریاست کے مستقل رہائش پذیر شہری کے تعلق سے جموں و کشمیر ڈیولپمنٹ ایکٹ کی دفعہ 17 میں ترمیم کی ہے۔ وزارت داخلہ کا یہ اعلامیہ فوری اثر کے ساتھ نافذ العمل ہوگا۔