جموں: جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں اساتذہ آن لائن کلاسز کے بجائے ریڈیو کلاسز دے کر علم کی شمع کو فروزاں رکھے ہوئے ہیں تاکہ طلبا کے تعلیمی مستقبل پر کورونا وبا کی تاریکی سایہ فگن نہ ہوسکے ۔طلبا کا کہنا ہے کہ ریڈیو کلاسز، آن لائن کلاسز سے زیادہ موثر اور مفید ہیں کیونکہ ٹوجی موبائل انٹرنیٹ کے چلتے آن لائن لیکچرز صاف سنائی ہی نہیں دے رہے تھے۔ بتادیں کہ آل انڈیا ریڈیو بھدرواہ پر روزانہ صبح 9:30 بجے سے ساڑھے دس بجے تک ایک تعلیمی پروگرام نشر کیا جاتا ہے جس میں اساتذہ اپنے اپنے مضمون کو پڑھاتے ہیں۔ دسویں جماعت کی ایک طالبہ نے بتایا کہ ٹو جی موبائل انٹرنیٹ کی وجہ سے آن لائن کلاسز میں کافی دقت آتی تھی۔