کشمیر میں افضل گرو کی ساتویں برسی موبائیل انٹرنیٹ بند

   

سرینگر ۔ /9 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) حکام نے کشمیر میں احتجاجی اقدام کے طور پر موبائیل انٹرنیٹ سرویس کو معطل کردیا ۔ پارلیمنٹ پر حملہ کے ملزم محمد افضل گرو کی ساتویں برسی کے موقع پر کشمیر میں بند منایا گیا ۔ حکام نے /25 جنوری کو انٹرنیٹ سرویس بحال کی تھی ۔ یہاں پر آرٹیکل 370 کی برخاستگی کے بعد زائد از 5 ماہ تک 2G انٹرنیٹ سرویس بند کردی گئی تھی ۔ پولیس نے ہفتہ کے دن ممنوعہ جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے خلاف ایف آئی آر درج کیا جس نے افضل گرو کی برسی کے موقع پر ہڑتال کی اپیل کی تھی ۔ افضل گرو کو ڈسمبر 2011 ء میں پارلیمنٹ پر حملہ میں ان کے رول کی پاداش میں 2013 ء کو تہاڑ جیل میں پھانسی دی تھی ۔ جے کے ایل ایف کے پریس ریلیز کی رپورٹنگ کرنے والے دو صحافیوں کو بھی پولیس نے طلب کرکے پوچھ گچھ کی ۔