نئی دہلی 21 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے جموں و کشمیر نظم و نسق سے جواب طلب کیا ہے کہ آخر اِس نے آرٹیکل 370 کی برخاستگی کے بعد ریاست بھر میں امتناعی احکام نافذ کیوں کئے ہیں۔ جسٹس ایچ وی رمنا کی قیادت میں سپریم کورٹ بنچ نے سالیسٹر جنرل تشار مہتا سے کہاکہ درخواست گذاروں نے ریاست میں پابندیوں کو چیلنج کرتے ہوئے اپیل دائر کی ہے اور اِن کے اُٹھائے گئے تمام سوالات کا جواب دینے کے لئے سالیسٹر جنرل پابند ہیں۔ جسٹس سبھاش ریڈی نے کہاکہ مسٹر مہتا آپ کو درخواست گذاروں کے ہر ایک سوال کا جواب دینا ہوگا۔