25ستمبر کو دوسرے مرحلہ کی ووٹنگ کے موقع پر دورہ کا امکان
نئی دہلی : حکومت نے جموں وکشمیر الیکشن کا مشاہدہ کرنے کیلئے امریکہ، فرانس، جرمنی، سنگاپور، فلپائن اور ملائیشیا سمیت بعض منتخب سفارت خانوں کے تقریباً 20 سفارت کاروں کو مدعو کیا گیا۔ یہ فوجی کیمپوں پر دہشت گردانہ حملوں میں حالیہ اضافے کے باوجود امن و امان کی صورتحال پر اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔جموں اور کشمیر میں پْرامن انتخابات اور پولنگ کے پہلے مرحلے میں 61 فیصد زیادہ ووٹنگ سے خوش ہو کر وزارت خارجہ نے سینئر سفارت کاروں کے ایک گروپ کو الیکشن کے عمل کا مشاہدہ کرنے کیلئے مدعو کیا ہے جن میں خاص طور پر امریکی، یورپی اور دیگر ممالک کے سفارت کار شامل ہیں جو جموں و کشمیر میں جاری انتخابی عمل کے مشاہدہ کیلئے ریاست کا دورہ کریں گے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ MEA نے نئی دہلی میں کام کرنے والے منتخب سفارت خانوں کے تقریباً 20 سفارت کاروں کو دعوت دی گئی ہے ان میں امریکہ، فرانس، جرمنی، سنگاپور، فلپائن اور ملائیشیا شامل ہیں۔ اب تک 16 سفارت کاروں نے دعوت قبول کی ہے۔ توقع ہے کہ وہ 25 ستمبر کو دو روزہ دورے پر کشمیر پہنچیں گے جس دن سری نگر میں انتخابات ہونے والے ہیں۔