سرینگر۔ 4ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام) جموں کشمیر میں انٹرنیٹ خدمات کو مرحلہ وار بحال کیا جائے گا ۔ لیفٹننٹ گورنر جنرل جی سی مُرمُر نے آج کہا کہ جموں کشمیر میں جیسے ہی حالات مزید نارمل ہوجائیں گے اس کے بعد مرحلہ وار طور پر انٹرنیٹ خدمات بحال کردیئے جائیں گے ۔ واضح رہے کہ 4اگست کی شام سے ریاست میں انٹرنیٹ خدمات مفلوج کردیئے گئے تھے جب مرکزی حکومت ریاست سے دفعہ 370کی منسوخی کا فیصلہ کیا تھا ۔