کشمیر میں انکاؤنٹر ، 4 عسکریت پسند ہلاک

   

سرینگر ۔ /15 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں سکیورٹی فورس کے ساتھ ایک انکاؤنٹر میں لشکر طیبہ اور حزب المجاہدین سے تعلق رکھنے والے 4 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ۔ خصوصی اطلاع ملنے کے بعد سکیورٹی فورسیس نے اس علاقہ میں تلاشی مہم شروع کرتے ہوئے محاصرہ کرلیا ۔ پولیس ترجمان نے کہا کہ تلاشی آپریشن کے دوران عسکریت پسندوں نے سکیورٹی فورس پر فائرنگ کردی ۔ جواب میں سکیورٹی فورس نے بھی فائرنگ کی جس میں 4 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ۔ مہلوکین میں سے تین ضلع کمانڈر مظفر احمد بھٹ ، عمر امین بھٹ اور سجاد احمد بھٹ کا لشکر طیبہ سے تعلق ہے جبکہ ایک گلزار احمد بھٹ حزب المجاہدین کا کارکن بتایا گیا ہے ۔ ان کے قبضہ سے دو AK47 رائفلس ، دو پستول ، گولہ بارود اور دیگر ہتھیار برآمد کئے گئے ۔