کشمیر میں انکاونٹر :2 عسکریت پسند ہلاک

   

سری نگر، 22 فروری (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں ہفتہ کو حفاظتی دستوں کیساتھ مڈبھیڑ میں لشکر طیبہ کے اعلی کمانڈر سمیت دو جنگجو مارے گئے ۔جنگجوؤں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر راشٹریہ رائفل، سنٹرل ریزرو پولیس فورس اور جموں کشمیر پولیس کے خصوصی مہم دستے کے جوانوں نے جمعہ کی تاخیر شب اننت ناگ ضلع کے سنگم میں مشترکہ طور پر محاصرہ کرکے تلاشی مہم شروع کی۔ اس دوران حفاظتی دستوں کی جوانوں کی وہاں چھپے جنگجوؤں سے مڈبھیڑ ہوگئی۔تصادم کے دوران آج صبح لشکر کے دو جنگجو مارے گئے ۔جائے واقعہ سے مارے گئے جنگجوؤں کی لاشیں اور ہتھیار نیز گولہ بارود برآمد کئے گئے ہیں۔ مارے گئے جنگجوؤں میں سے ایک کی شناخت لشکر کے اعلی کمانڈر فرقان کے طور پر ہوئی ہے ۔کسی طرح کے مظاہرے روکنے کے لئے آس پاس کے علاقوں میں فاضل حفاظتی دستے تعینات کردیئے گئے ہیں۔