کشمیر میں ایل او سی کے قریب پاکستانی ڈرون پر فوج کی فائرنگ

,

   

Ferty9 Clinic

جموں ۔11؍ جنوری ( ایجنسیز ) ہندوستانی فوج نے آج شام جموں و کشمیر کے نوشہرہ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب پاکستانی ڈرون پر فائرنگ کی۔ انہوں نے کہا کہ کئی اور ڈرون بھی ایل او سی کے قریب دیکھے گئے۔کشمیر میں لائن آف کنٹرول( ایل او سی) کے قریب ڈرون نما شئے سے سنسنی پیدا ہوگئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق شام 7.15 بجے کے قریب سانبہ کے رام گڑھ سیکٹر میں چک ببرال گاؤں کے اوپر چند منٹوں کیلئے منڈلاتے ہوئے ڈرون کو دیکھا گیا۔ ایک اور ڈرون نما چیز کو شام 6.25 بجے پونچھ ضلع میں ایل او سی کے ساتھ واقع منکوٹ سیکٹر میں ٹین سے ٹوپا کی طرف بڑھتے ہوئے دیکھا گیا۔ ہندوستان نے آپریشن سندور کے دوران کئی پاکستانی ڈرون مار گرائے تھے۔ اس کے بعد ڈرون دیکھنے کی تعداد کافی حد تک کم ہو گئی تھی۔ تاہم آج ایک ہی دن میں کم از کم پانچ پاکستانی ڈرون دراندازی کی اطلاع ملی۔پاکستان‘ ہندوستان کی سرزمین پر ہتھیار اور منشیات گرانے اور ریاستی سرپرستی میں چلنے والے دہشت گرد گروپوں کی حمایت کیلئے ڈرون کا استعمال کرتا ہے۔آج کے واقعہ کے بعد سرحدی علاقوں میں سکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔