کشمیر میں ایل او سی کے قریب 3 افراد گرفتار ، اسلحہ برآمد

   

جموں:سیکورٹی فورسز نے جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ کے مینڈھر علاقے میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک چھ ہینڈ گرینیڈوں کی بر آمد گی کے بعد تین مقامی افراد کو گرفتار کرکے کا دعویٰ کیا ہے ۔سیکورٹی فورسز اور پولیس نے اتوار کی صبح ایک اطلاع موصول ہونے پر مینڈھر علاقے میں ایل او سی کے نزدیک آپریشن کرکے 6ہینڈ گرینیڈ بر آمد کئے ۔انہوں نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے اس سلسلے میں تین مقامی افراد کو حراست میں لیا ہے اور ان سے پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے ۔ گرفتار شدگان میں سے دو افراد کا ملی ٹنسی ماڈیول میں ملوث ہونے کا امکان ہے ۔انہوں نے بتایا کہ علاقے میں بالخصوص بالاکوٹ سیکٹر میں تلاشی آپریشن جاری ہے ۔