کشمیر میں بلاک ترقیاتی کونسل کے انتخابات کا انعقاد

   

سرینگر ؍ جموں ۔ 24 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پہلے جمہوری انتخابات جموں و کشمیر میں دستور کی دفعہ 370 منسوخ کرنے کے بعد پہلی بار جمعرات کے دن منعقد کئے جائیں گے۔ تمام بڑی سیاسی پارٹیاں جن میں بی جے پی شامل نہیں ہے، انتخابات سے دوری اختیار کئے ہوئے ہیں۔ بلاک دولت کونسل مسلسل سیاسی قائدین کی حراست کی وجہ سے تاخیر سے منعقد ہورہی ہے۔ 26,629 اہل پنچ اور سرپنچ انتخابات میں ووٹ دیں گے۔ 310 صدورنشین اپنے اپنے متعلقہ بلاک سے 98.3 فیصد ووٹ حاصل کرنے کی امید کرتے ہیں۔ 30 الیکٹورل آفیسر شیلندر کمار نے اس کا انکشاف کیا۔