کشمیر میں بلٹ پروف جیکٹ گرینیڈ کے ساتھ گشت لگائیں گے سابق ہندوستانی کپتان مہندر سنگھ دھونی ایم ایس دھونی

,

   

ہندستان کے قدآور وکٹ کیپر۔بلے باز مہندرسنگھ دھونی آج کشمیر میں انسداد دہشت گردی یونٹ میں پہلی مرتبہ تعینات ہوں گے۔ ویسٹ انڈیز دورے پر جانے کے بجائے دھونی 15 دن تک پیرا کمانڈو بٹالین میں رہیں گے اور وہ یہاں پر فوجیوں کے ساتھ گشت لگائیں گے۔ سابق ہندستانی کپتان 15 اگست تک یہیں پر رہیں گے۔ دھونی کو یہاں پر 19 کلو سامان ساتھ لیکر چلنا ہوگا۔

دھونی کی تعیناتی جس بٹالین میں ہے وہاں ملک کے ہر علاقے سے آئے تقریبا 700 فوجی ہیں جس میں گورکھا، سکھ، راجپوت جیسی سبھی ریجیمینٹ فوجی ہیں۔ دھونی کو یہاں ڈے اور نائٹ شفٹ میں ڈیوٹی کرنی ہوگی۔

دینک بھاسکر کی خبر کے مطابق، دھونی 19 کلو وزن کے ساتھ چلیں گے۔ ان کے اس وزن میں تقریبا پانچ کلو بھار تو تین میگزین کا ہی ہوگا۔ اس کے علاوہ تین کلو کی وردی، دو کلو کے جوتے، ایک کلو کا ہیلمیٹ  ، چار کلو کی بلیٹ پروف جیکٹ اور تقریبا چار کلو کے گرینیڈ ہوں گے۔